نیشنل

آر ایس ایس کا طالبان سے موازنہ.جاوید اختر کو عدالت میں طلب کرلیا گیا

ممبئی: ممبئی کی عدالت نے معروف گیت نگار اور مصنف جاوید اختر کے خلاف 13 دسمبر کو سمن جاری کیا ہے۔ جاوید اختر نے 2021 میں ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔ انھوں نے آرایس ایس کا موازانہ طالبان سے کیا تھا۔ اس معاملے میں ان کے خلاف ایڈوکیٹ سنتوش دوبے نے شکایت درج کرائی تھی۔ ممبئی کی عدالت نے جاوید اختر کے پرانے ریمارکس پر ان کے خلاف سمن جاری کر دیا ہے۔ انہیں 6 فروری کو عدالت میں پیش ہونا پڑے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button