نیشنل
جیہ بچن نے سیلفی لینے والے شخص کو دھکیل دیا

نئی دہلی: سماج وادی پارٹی کی رکنِ پارلینٹ اور ممتاز اداکارہ جیہ بچن اس وقت برہم ہو گئیں جب ایک شخص ان کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے انتہائی قریب آ گیا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اس شخص کو دھکیلتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔
یہ واقعہ دہلی میں کانسٹی ٹیوشن کلب کے گیٹ پر پیش آیا جہاں جیہ بچن ایک شخص سے بات کر رہی تھیں۔ اسی دوران دوسرا شخص ان کے بہت قریب آ کر سیلفی لینے کی کوشش کرنے لگا۔
جیا بچن نے فوراً ردِعمل ظہار کرتے ہوئے غصے میں اسے پیچھے دھکیل دیا اور کہا، "یہ کوئی طریقہ ہے؟” ساتھ ہی انہوں نے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جیہ بچن نے ایسا ردِعمل ظاہر کیا ہو۔ اس سے قبل بھی وہ عوامی مقامات پر اپنی پرائیویسی کے معاملے پر سخت مؤقف اختیار کر چکی ہیں۔