دہلی میں سر عام پستول دکھا کر ایک کروڑ کے زیورات لوٹ لئے گئے

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں چہارشنبہ کی دوپہر دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات پیش آئی۔ سخت ترین سیکیورٹی والے علاقے بھارت مندپم کے قریب کچھ نقاب پوش حملہ آوروں نے تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کے زیورات لوٹ
لیے۔پولیس کے مطابق، دہلی کے رہنے والے شیوم کمار یادو اور راگھو زیورات کا بیاگ لے کر اپنی اسکوٹر پر چاندنی چوک سے بھیران مندر کے قریب واقع ایک جیولری شاپ کی طرف جا رہے تھے۔ اسی دوران دو نقاب پوش افراد نےموٹر سائیکل
پر آ کر ان کا راستہ روک لیا۔ حملہ آوروں نے سب کے سامنے پستول دکھا کر دونوں کو ڈرا دیا اور زیورات سے بھرے بیاگ چھین کر فرار ہو گئے.اطلاع ملتے ہی پولیس جائے واردات پر پہنچی اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کی۔ سی
سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ملزموں کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے بتایا کہ تقریباً 500 گرام سونا اور 35 کلو چاندی کے زیورات لوٹے گئے ہیں جن کی مارکیٹ ویلیو ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔