وقف ترمیمی بل مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی میعاد میں توسیع کا امکان

حیدرآباد: وقف ترمیمی بل سے متعلق تشکیل دی گئی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی میعاد میں توسیع کی سمت اقدامات کی اطلاعات ہیں۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ و کمیٹی کے رکن اپاراجیتا سارنگی نے بتایا کہ وقف کمیٹی کی قطعی رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کی میعاد 2025 بجٹ کے آخری دن تک بڑھانے کی لوک سبھا اسپیکر سے خواہش کی جائے گی۔
درحقیقت کمیٹی کی میعاد اس مہینہ کی 29 تاریخ کو ختم ہورہی ہے۔ وقف (ترمیمی) بل پر غور کرنے والی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کی چیئرپرسن جگدمبیکا پال نے کہا ہے کہ کمیٹی کی متفقہ رائے ہے کہ اس کی میعاد کو اگلے سال بجٹ اجلاس کے آخری دن تک بڑھایا جانا چاہئے۔ اس رائے شماری کے بعد جے پی سی نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے 2025 کے بجٹ اجلاس کے آخری دن تک ایوان میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کا وقت بڑھانے کی درخواست کی ہے۔
بی جے پی ایم پی اور کمیٹی ممبر اپراجیتا سارنگی نے کی شام کہا کہ وقف بل میں مجوزہ تبدیلیوں کا مطالعہ کرنے والی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے اپنی رپورٹ پیش کرنے کے لیے اگلے سال کے بجٹ اجلاس کے آخری دن تک کا وقت مانگا ہے۔