نیشنل

صرف ترنگا لہرانے سے آپ محب وطن نہیں بن جاتے : مودی حکومت پر ادھو ٹھاکرے کا طنز

ممبئی _ 13 اگست ( اردولیکس) شیوسینا سربراہ اور مہاراشٹر کے سابق چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے نے مرکز کی بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صرف ترنگا لہرانے سے آپ محب وطن نہیں بن جاتے۔ حب الوطنی دل میں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ پروگرام ‘آزادی کا امرت مہوتسوم’ کا ایک حصہ ہے لیکن 75 سال گزرنے کے بعد یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ ملک میں جمہوریت کتنی باقی ہے۔

 

اُدھو ٹھاکرے نے ویڈیو لنک کے ذریعے  ایک کارٹون میگزین ملک کی ساگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ جسے ان کے والد بالا صاحب ٹھاکرے نے 1960 میں شروع کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ کارٹونسٹ لوگوں کی رہنمائی کریں تاکہ وہ غلامی کی طرف متوجہ نہ ہوں۔

 

انہوں نے کہا کہ اس شاہی حکومت نے لوگوں کو ہر گھر پر قومی پرچم لہرانے کا مشورہ دیا ہے لیکن کسی کارٹونسٹ نے حکومت کو اس بارے میں کارٹون بنا کر بتایاکہ’میرے پاس ایک جھنڈا ہے۔ لیکن میرے پاس جھنڈا لہرانے  کے لیے گھر نہیں ہے، ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے بعد اس طرح کا پروگرام شروع کیا جائے تو بہتر ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button