آندھراپردیش کے کڑپہ میں ایمان کا سمندر اُمڈ آیا: آندھرا–تلنگانہ کا عظیم تبلیغی اجتماع، 20 لاکھ کی متوقع شرکت

آندھراپردیش کے شہرکڑپہ کے مضافات میں واقع کپرتی انڈسٹریل ایریا میں آندھرا اورتلنگانہ کاتین روزہ تبلیغی اجتماع آج نمازِ فجر کے بعد شروع ہوا۔ دیگر ریاستوں سے شرکاء کی آمد کے باعث نمازِ جمعہ تک لاکھوں افراد جمع ہوگئے۔
اجتماع میں طعام ؛ قیام، پانی، برقی ، اور ٹریفک کے بہتر انتظامات کیے گئے ہیں۔ نظم و ضبط کے لیے تبلیغی جماعت کے رضا کار اور ضلعی انتظامیہ سرگرم ہیں۔ دو پہیہ گاڑیوں کے لیے علیحدہ پارکنگ اور پیدل افراد کے لیے مخصوص راستے بنائے گئے
ہیں۔ریاستی وزیر اقلیتی امور این ایم ڈی فاروق ، اردو اکیڈمی کے چیئرمین فاروق شبلی ؛آندھرا پردیش حکومت کے مشیرمحمد شریف، مائنارٹی فائنانس کارپوریشن کے چیئرمین مولانا مشتاق، تبلیغی جماعت کے کڑپہ امیرعبدالقادر اور دیگر مسلم قائدین نے اجتماع میں شرکت کی۔
اندازہ ہے کہ تین روزہ اجتماع میں تقریباً 20 لاکھ افراد شریک ہوں گے۔یہ اجتماع روحانی بیداری، تزکیۂ نفس اور اتحادِ امت کا پیغام دے رہا ہے۔




