نیشنل

کرناٹک میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے لئے سوشل میڈیا پر پابندی – چیف منسٹر سدا رامیا کا اعلان

ریاست کے وزیر اعلیٰ نے جمعہ کے دن اعلان کیا کہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے گی اور اسکولوں، کالجوں اور جامعات میں منشیات کے استعمال کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کئے جائیں گے۔

 

سال 2026-27 کے ریاستی بجٹ پیش کرتے ہوئے انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ مالی سال میں اسکولوں اور کالجوں میں اساتذہ کی 15 ہزار خالی جائیدادوں کو پُر کیا جائے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ بچوں پر موبائل کے بڑھتے استعمال کے منفی اثرات کو روکنے کے مقصد سے 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے گی۔

 

وزیر اعلیٰ نے یہ بھی اعلان کیا کہ سرکاری ابتدائی اور ہائی اسکولوں کے ساتھ ساتھ پری یونیورسٹی کالجوں میں نئے کمروں کی تعمیر اور مرمتی کاموں کے لیے 565 کروڑ روپے، بیت الخلاء کی تعمیر کے لیے 75 کروڑ روپے اور اسکولوں کے لیے فرنیچر کی خریداری کے لیے 25 کروڑ روپے فراہم کئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button