نیشنل

کرناٹک بی جے پی کے چیف منسٹرنے استعفیٰ دے دیا

بنگلور: کرناٹک اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ حکومت بنانے کے لیے جہاں 113 سیٹوں کی ضرورت ہے، وہیں کانگریس پارٹی نے 136 سیٹیں جیتی ہیں۔ بی جے پی کی شکست کے ساتھ ہی اس ریاست کے وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ ہفتہ کی رات گورنر کو پیش کردیا۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات جیتنے کے لئے انھوں نے انتھک محنت کی ہے، لیکن وہ جیتنے میں ناکام رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہار قبول کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم غلطیوں کو درست کرکے لوک سبھا انتخابات میں اکثریتی نشستیں حاصل کریں گے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button