نیشنل

امیت شاہ کے خلاف کرناٹک کانگریس قائدین کی پولیس میں شکایت

بنگلورو _ 27 اپریل ( اردولیکس ڈیسک) کرناٹک  کانگریس کمیٹی کے قائدین  رندیپ سنگھ سرجے والا، ڈاکٹر پرمیشور اور ڈی کے شیوکمار نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے خلاف بنگلور کے ہائی گراؤنڈ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی اور کہا کہ امیت شاہ نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر کرنے والی تقریر کی ہے جس میں انھوں نے کہا کہ اگر کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو فسادات پھوٹ پڑیں گے۔

 

اپنی شکایت میں کانگریس قائدین نے کہا کہ امیت شاہ نے اشتعال انگیز تبصرے کیے ہیں اور اپوزیشن کی توہین کرنے کے تبصرے کیے ہیں۔
امیت شاہ کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ اگر کوئی عام آدمی بھی یہی تبصرہ کرتا تو اسے اب تک گرفتار کر لیا جاتا۔

کرناٹک میں اسمبلی انتخابی مہم کے حصہ کے طور پر بیلگاوی میں منعقدہ میٹنگ میں حصہ لینے والے مرکزی وزیر امیت شاہ نے ووٹروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کرناٹک میں کانگریس پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو فرقہ وارانہ فسادات ہوں گے ۔ جلسہ عام میں کہا  کہ کئی علاقوں میں تشدد کا امکان ہے لہٰذا کانگریس کو ووٹ نہ ڈالیں۔

کرناٹک میں 10 مئی کو ایک ہی مرحلے میں انتخابات ہوں گے۔ نتائج کا اعلان 13 تاریخ کو کیا جائے گا

متعلقہ خبریں

Back to top button