نیشنل

کرناٹک حکومت کا خواتین ملازمین سے متعلق اہم فیصلہ

بنگلور: کرناٹک حکومت نے خواتین ملازمین کے لیے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔ ریاستی کابینہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ماہانہ ایک دن کی تنخواہ کے ساتھ رخصت (Menstrual Leave) دی جائے گی۔

 

 

یہ سہولت نہ صرف ریاستی سرکاری ملازمت کرنے والی خواتین کو حاصل ہوگی بلکہ ٹیکسٹائل انڈسٹری، ملٹی نیشنل کمپنیوں، آئی ٹی کمپنیوں اور دیگر پرائیویٹ اداروں میں کام کرنے والی خواتین پر بھی لاگو ہوگی جیسا کہ حکومت نے اعلان کیا۔ریاست کے وزیر قانون ایچ کے پاٹل نے کابینہ اجلاس کے بعد بتایا”

 

 

ہم نے محنت کش خواتین کی صحت اور فلاح و بہبود کو مدِنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا ہے۔ ہمارا مقصد ماہواری کی صحت کے بارے میں شعور پیدا کرنا اور خواتین کو ذہنی و جسمانی سکون فراہم کرنا ہے۔ یہ پالیسی خواتین ملازمین کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوگی۔ یہ طریقہ دیگر ریاستوں میں کامیابی سے نافذ کیا جا رہا ہے اسی لیے ہم نے بھی اسے یہاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

 

"خواتین کے حقوق کی کارکن برندا ادیگے نے حکومت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ "اس طرح کے اقدامات خواتین کی شرکت کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔”تاہم انہوں نے یہ بھی یاد دلایا کہ غیر منظم شعبوں میں موجود چیلنجز پر بھی توجہ دینا ضروری ہے۔قابلِ ذکر ہے کہ بہار، اڈیشہ، کیرالہ

 

 

اور سکم جیسی ریاستوں میں پہلے سے ہی ماہواری کی رخصت نافذ ہے۔ اسی طرح زوماٹو، سوِگی، ایل اینڈ ٹی، اور گوژوپ جیسی کمپنیاں بھی تنخواہ کے ساتھ یہ چھٹی فراہم کر رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button