نیشنل

کرناٹک رکن اسمبلی این وائی گوپال کرشنابی جےپی سے مستعفی،کانگریس میں ہوسکتےہیں شامل

سرسی:کرناٹک کے کوڈلگی کے بی جے پی رکن اسمبلی این وائی گوپال کرشنا نے کرناٹک میں 10 مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل آج قانون سازاسمبلی کےعہدے سے استعفیٰ دے دیا اور امکان ہے کہ وہ کانگریس میں شامل ہوجائیں گے۔گوپال کرشنا نے اسپیکر وشویشور ہیگڈے کاگیری سے یہاں ان کے دفتر میں ملاقات کی اور استعفیٰ پیش کیا۔

اطلاعات کے مطابق، انہوں نے حال ہی میں ریاستی کانگریس کے سینئر لیڈروں ڈی کے شیوکمار اور سدارامیا سے ملاقات کی اور بات چیت کی۔
واضح رہےکہ گوپال کرشنا اس سے قبل کانگریس کے ساتھ تھے اور چتردرگا ضلع کے مولاکالمورو اسمبلی حلقہ سے چار مرتبہ1997، 1999، 2004 اور 2008میں منتخب ہوئے تھے۔
2018 میں کانگریس کا ٹکٹ نہ ملنے پر وہ انتخابات سے پہلے بی جے پی میں شامل ہو گئے تھے۔ پارٹی نے انہیں مولاکالمورو کے بجائے وجئے نگر ضلع کے کوڈلگی سے ٹکٹ دیا، کیونکہ وہاں سے سینئر لیڈر سری رامولو کو میدان میں اتاراگیا تھا اورانہوں نےوہاں سےکامیابی حاصل کی تھی۔

واضح رہےکہ جاریہ ماہ کےآغاز میں، بی جے پی کے دو ایم ایل سی – پٹنا اور بابوراؤ چنچنسور نے کانگریس میں شامل ہونے کے لیے اپنی قانون ساز کونسل کی رکنیت چھوڑ دی۔اسی طرح جے ڈی (ایس) کے ایم ایل اے ایس آر سری نواس نےبھی جمعرات کو کانگریس میں شمولیت اختیارکرلی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button