نیشنل

کیرالہ بس ویڈیو وائرل خودکشی معاملہ۔ سوشل میڈیا انفلوئنسر ایس مصطفیٰ نامی خاتون گرفتار

نئی دہلی: کیرالہ میں دِیپک نامی نوجوان کی خودکشی نے پورے ملک میں ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ واقعہ اس وقت شروع ہوا جب سوشل میڈیا انفلوئنسر ایس مصطفیٰ نامی خاتون بس میں سفر کے دوران ویڈیو بنا رہی تھی اور دعویٰ کیا کہ دیپک نے اس کے ساتھ بدتمیزی کی یہ ویڈیو وائرل ہو گیا۔

 

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد دیپک نے شدید ذہنی دباؤ کا سامنا کیا اور اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ تاہم تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ دِیپک نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور اس نے ایس مصطفی نامی لڑکی کے ساتھ بدتمیزی نہیں کی۔ ویڈیو میں بھی اس کا رویہ مکمل طور پر مناسب دکھائی دیتا ہے۔

 

کیرالہ ہیومن رائٹس کمیشن نے واقعے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے نارتھ زون ڈی جی پی کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر ملزمہ کو گرفتار کرکے رپورٹ پیش کریں۔ پہلے اس کی موجودگی کا پتہ نہ چلنے کی وجہ سے پولیس نے لُک آؤٹ نوٹس بھی جاری کیے تھے۔آج اسے کیرالہ میں حراست میں لے لیا گیا۔

 

گرفتاری کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین سخت ترین سزا دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button