کرن رجیجو کو وزیر اقلیتی امور کا قلمدان
نئی دہلی _ 11 ،جون ( اردولیکس) مودی حکومت نے سینر وزیر کرن رجیجو کو اقلیتی امور کا وزیر بنایا ہے اس کے علاوہ انہیں پارلیمانی امور کا وزیر بھی مقرر کیا گیا ہے۔ گزشتہ معیاد میں اقلیتی امور کے وزیر کی حیثیت سے بی جے پی کی خاتون رکن پارلیمنٹ اسمرتی ایرانی نے خدمات انجام دی تھی لیکن انھیں انتخابات میں میں شکست ہوئی۔ جس کے باعث اس مرتبہ کرن رجیجو کو اقلیتی امور کی ذمہ داری دی گئی ہے کیونکہ 2022 میں مختار عباس نقوی کی راجیہ سبھا کی میعاد ختم ہونے کے بعد یہ ذمہ داری اسمرتی ایرانی کی سونپی گئی تھی
کرن رجیجو اروناچل پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک سیاست دان ہیں جو 2023 اور 2024 سے حکومت ہند میں ارتھ سائنسز اور فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کے کابینہ وزیر ہیں اور 2014 اور 2004 سے 2009 تک اروناچل ویسٹ سے لوک سبھا میں پارلیمنٹ کے رکن ہیں۔
اس سے قبل، انہوں نے 2014 سے 2019 تک وزیر مملکت برائے داخلہ، 2019 سے 2021 تک اقلیتی امور کے وزیر مملکت، 2019 سے 2021 تک کھیل اور نوجوانوں کے امور کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور 2021 سے 2023 تک وزیر قانون کے طور پر خدمات انجام دیں۔