نیشنل

کمبھ میلہ بھگدڑ واقعہ۔ 30 ہلاک درجنوں زخمی

نئی دہلی: مہاکمبھ میلہ میں منگل کی رات پنیہ اشنان کے لیے بڑی تعداد میں عقیدتمند پہنچے تھے اور تبھی بھگدڑ مچ گئی۔ اس بھگدڑ میں اب تک 30 لوگوں کی ہلاکت کی تصدیق اترپردیش انتظامیہ نے کر دی ہے۔ ساتھ ہی تقریباً 5 درجن افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں بیشتر اب بھی زیر علاج ہیں۔

 

حالانکہ غیر مصدقہ خبروں میں تو ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کچھ زیادہ ہی بتائی جا رہی ہے۔حادثہ کے تقریباً 18 گھنٹے بعد بھگدڑ میں 30 لوگوں کی موت کنفرم کرتے ہوئے پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل ویبھو کرشن نے بدھ کی شام نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس حادثہ میں دیگر 60 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی مطلع کیا کہ مہلوکین میں

 

سے 25 لوگوں کی شناخت کی جا چکی ہے، جبکہ 5 کی شناخت ابھی باقی ہے۔ انھوں نے 36 زخمیوں کا اب بھی مختلف اسپتالوں میں علاج جاری رہنے کی جانکاری بھی میڈیا کو دی۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button