نیشنل

کرنول بس حادثہ۔ وزیر داخلہ آندھرا پردیش نے بتائی تفصیلات۔ مرنے والوں کا تعلق کہاں سے تھا

کرنول: آندھرا پردیش کے ضلع کرنول میں پیش آئے دلخراش بس حادثے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے۔ ریاستی وزیر داخلہ انیتا نے میڈیا سے گفتگو میں اس بات کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔وزیر کے

 

 

مطابق مرنے والوں میں آندھرا پردیش اور تلنگانہ سے چھ چھ افراد، اڑیسہ اور بہار سے ایک ایک شخص جبکہ تمل ناڈو اور کرناٹک سے دو دو افراد شامل ہیں۔ ایک شخص کی نعش کی ابھی شناخت باقی ہے۔کرنول کے ویاس آڈیٹوریم میں وزرا

 

 

انیتا اور رام پرساد ریڈی نے میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بس میں 39 بالغ مسافر اور 4 بچے سوار تھے۔ حادثے میں زخمی 9 افراد کا علاج جاری ہے۔

 

 

وزیر داخلہ نے بتایا کہ واقعے پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ڈرائیور کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور اس کی ابتدائی معلومات کی بنیاد پر حادثے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔انہوں نے افسوس ظاہر

 

 

کرتے ہوئے کہا کہ کئی نعشیں پوری طرح جل جانے کی وجہ سے شناخت مشکل ہے اور ان کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے کروائی جائے گی تاکہ نعشیں ان کے اہلِ خانہ کے حوالے کی جا سکیں۔وزیر رام پرساد ریڈی نے اعلان

 

 

کیا کہ آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے مہلوکی افراد کے اہلِ خانہ کو پانچ لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو دو لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔حکام کے مطابق اس حادثے کی وجوہات

 

 

جاننے کے لیے 16 خصوصی ٹیموں پر مشتمل ایک جامع تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button