نیشنل

کرنول بس حادثہ ٹراویلس کا مالک گرفتار

حیدرآباد ۔ ریاست آندھراپردیش کرنول بس حادثہ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس نے کاویری ٹراویلس کے مالک ویموری ونود کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا

 

 

جہاں سے انہیں ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔ یاد رہے کہ 24 اکتوبر کو حیدرآباد سے بنگلورو جانے والی کاویری ٹراویلس کی بس کرنول کے قریب حادثے کا شکار ہوئی تھی جس میں آگ لگنے سے 19 مسافر زندہ جل کر ہلاک ہوگئے تھے۔

 

 

اس واقعے میں پہلے ہی ڈرائیورس کو گرفتار کیا جاچکا تھا، جبکہ مفرور مالک کو اب پولیس نے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button