نیشنل

کرور ریالی حادثہ : اداکار وجے کا اظہارِ غم اور مالی امداد کا اعلان

کرور ریالی حادثہ  اداکار وجے کا اظہارِ غم اور مالی امداد کا اعلان – وزیراعظم مودی اور چیف منسٹر تاملناڈو اسٹالن نے بھی معاوضہ کا کیا اعلان 

 

تمل ناڑو کے کرور میں ٹی وی کے پارٹی کے بانی اور اداکار وجے کی قیادت میں ہوئی ریالی میں 39 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد وجے نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والے افراد کے خاندان کے لیے فی کس 20 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔

 

وجے نے کہا کہ مداحوں کو کھو دینے کا درد بیان سے باہر ہے، اور وہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعائیں بھی کیں اور کہا کہ مالی امداد دکھ کم نہیں کر سکتی، مگر کم از کم ایک دوست کی حیثیت سے ساتھ کھڑا ہونا ان کا فرض ہے۔

 

۔اسی دوران حادثہ میں مرنے والوں کے ہر ایک خاندان کو وزیراعظم نریندر مودی نے فی کس 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو فی کس 50 ہزار روپے کا اعلان کیا جبکہ تاملناڈو کے چیف منسٹر اسٹالن نے بھی فوت ہونے والے فرد کے خاندان کو 10 لاکھ روپے اور زخمیوں کو فی کس 2 لاکھ روپے معاوضہ کا اعلان کیا ہے

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button