نیشنل

بی جے پی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی لیڈی کانسٹیبل کا بنگالورو تبادلہ

حیدرآباد۔ فلم اداکارہ و بی جے پی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی سی آئی ایس ایف کانسٹیبل کلویندر کور کا تبادلہ کردیا گیا۔ کانسٹیبل کے خلاف تحقیقات جاری ہے اور تحقیقات مکمل ہونے تک ان کا تبادلہ بنگالورو یونٹ کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کلویندر کور نے کنگنا رناوت کو اس وقت طمانچہ رسید کردیا تھا

 

جب وہ دہلی جانے کیلئے چندی گڑھ ایر پورٹ پہنچی تھیں۔ ذرائع کے مطابق سینیئر کمانڈنٹ رتبہ کے عہدیدار کی جانب سے اس واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے، لیڈی کانسٹیبل اور ان کے ساتھیوں،شفٹ انچارج کے علاوہ ایئر لائن کے کچھ عہدیداروں کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں جو اس وقت ایئرپورٹ پر موجود تھے، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مناسب فیصلہ کیا جائے گا۔کلوندر کار کا تعلق پنجاب کے ضلع کپور تلا سے ہے اور سال 2009 میں ان کا سی آئی ایس ایف میں تقرر ہوا تھا، وہ 2021 سے چندی گڑھ ایئرپورٹ پر سی ائی ایس ایف کے ایوی ایشین سیکوریٹی گروپ میں شامل تھیں۔لیڈی کانسٹیبل کنگنا رناوت کے

 

احتجاجی کسانوں کے تعلق سے دیے گئے بیان پر سخت ناراض تھیں اور جب نو منتخب رکن پارلیمنٹ کنگنارناوت ایئرپورٹ پر پہنچی تو لیڈی کانسٹیبل نے انہیں تھپڑ مار دیا تھا۔لیڈی کانسٹیبل نے کہا تھا کہ کنگنا نے بیان دیا تھا کہ کسان 100 روپے کے لیے احتجاج کر رہے ہیں، کلویندر نے کہا تھا کہ احتجاجیوں میں میری ماں بھی شامل تھی اور کنگنا رناوت کے بیان سے انہیں تکلیف پہنچی۔

Adb1

متعلقہ خبریں

Back to top button