نیشنل
فون پر بات کرتے ہوئے لیڈی ٹیچر نے بچوں سے پیر دبوائے۔ آندھرا پردیش کے ایک اسکول میں عجیب و غریب واقعہ

حیدرآباد: بچّوں کو تعلیم و تربیت سکھانے والی ایک لیڈی ٹیچربچّیوں سے اپنے پاؤں دبوائے۔ یہ واقعہ ضلع ریاست آندھرا پردیش کے ملیاپُٹّی منڈل میں واقع بندہپلی لڑکیوں کے گریجن آشرم اسکول میں پیش آیا۔
یہاں کی ایک ٹیچر موبائل فون پر بات کرتے ہوئے دو طالبات سے اپنے پاؤں دبوا رہی تھی۔ اس واقعے کی ویڈیو کچھ دیر بعد منظرِ عام پر آئی۔ اس واقعہ پر اولیائے طلبا میں برہمی کی لہر پائی جاتی ہے۔
محکمہ تعلیمات کے حکام کے مطابق لیڈی ٹیچر کو پہلے ہی شوکاز نوٹس جاری کیا جا چکا ہے اور اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔



