نیشنل

لالو پرساد یادو ہاسپٹل میں شریک

نئی دہلی: آر جے ڈی کے سربراہ لالو یادو کو خرابی صحت کی بنا پر علاج کیلئے دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس میں شرک کیا گیا ہے۔ ماہر ڈاکٹرس کی نگرانی میں ان کا علاج کیا جارہا ہے اوراس وقت ان کی صحت مستحکم بتائی جارہی ہے۔

 

وہ اس وقت دہلی میں ہی مقیم تھے کہ اچانک ان کی صحت بگڑ گئی۔واضح رہے کہ آر جے ڈی کے نو منتخب ایم پی سریندر پرساد یادو نے فیس بک پر ایک پوسٹ شیئر کرکے لالو پرساد یاو کو شریک ہاسپٹل کرنے کی اطلاع دی ہے۔ انھوں نے اپنے فیس بک پر لکھا کہ لالو یادو کی طبیعت ناساز ہے۔

 

اس اطلاع کے ساتھ ہی ان کے چاہنے والوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button