تلنگانہ
کریم نگر کے تبلیغی جماعت کے سرگرم کارکن جناب محمد ابراہیم کا انتقال

جناب محمد ابراہیم ریٹائرڈ سب رجسٹرار محکمہ کوآپریٹیو ساکن محلہ سواران کریم نگر والد محمد عباس مرحوم محلہ گنج جگتیال کا مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ مرحوم کا شمار متحدہ ضلع کریم نگر کے تبلیغی جماعت کے سرگرم کارکن میں ہوتا تھا پسماندگان میں 5 فرزندان 6 دختران شامل ہیں جناب محمد ابراہیم ؛ جگتیال کی معروف شخصیت جناب محمد یعقوب صاحب ریٹائرڈ ٹیچر کے چھوٹے بھائی تھے اور سعادت علی صدیقی رپورٹر سیاست کریم نگر کے خسر تھے نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد اسلم کریم نگر میں ادا کی جائے گی اور تدفین سواران قبرستان میں عمل میں لائی جائے گی ۔مزید تفصیلات کے لئے 9182439823 پر ربط پیدا کیا جا سکتا ہے