نیشنل
قانون کے طالب علم کو مارے گئے 50 تا 60 تھپڑ

لکھنؤ: اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے امیٹی یونیورسٹی میں "لاء” (قانون) کے سال دوم میں تعلیم حاصل کر رہے شِکھر نامی طالب علم پر اس کے ساتھی طلباء نے حملہ کیا اور اسے 50 سے 60 تھپڑ مارے اس واقعہ نے کیمپس میں ہلچل مچا دی ہے۔
یہ واقعہ ایک ہفتہ قبل پیش آیا اور اس حملے میں شامل ایک طالب علم نے اس واقعہ کی ویڈیو بنائی جو بعد میں کیمپس میں وائرل ہوگئی۔ یہ حملہ یونیورسٹی کی پارکنگ میں کھڑی ایک کار کے اندر کیا گیا ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکی اور ایک لڑکا بار بار شِکھر کو زور زور سے تھپڑ مار رہے ہیں۔
متاثرہ طالب علم کے والد کی شکایت پر پولیس نے پانچ طلباء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ حملے کی وجہہ فوری پتہ نہیں چل سکی مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔