نیشنل

حجاب پر پابندی ہٹانے کا چیف منسٹر سدارامیا نے کیا اعلان

بنگلورو _ 22 دسمبر ( اردولیکس ڈیسک) کرناٹک کی کانگریس حکومت نے حجاب کو لے کر بڑا  فیصلہ کیا ہے۔ چیف منسٹر سدارامیا نے اعلان کیا کہ حجاب پر سے پابندی ہٹائی جا رہی ہے۔ میسور میں منعقدہ ایک پروگرام میں سدارامیا نے یہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب سے حجاب پہننے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ سدارامیا نے واضح کیا کہ ماضی میں بی جے پی حکومت کی طرف سے لگائی گئی پابندی کو ہٹایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں وہ عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہیں کہ اسکولس اور کالجس میں حجاب پر پابندی ختم کردیں ۔

عورتیں جو چاہیں پہن سکتی ہیں۔ یہ ان کا حق ہے۔ سب کا ساتھ، سب کا وکاس ایسے جھوٹے الفاظ جن پر وزیر اعظم مودی نے بارہا تبصرہ کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی اس ملک کے لوگوں اور سماج کو لباس اور ذات پات کی بنیاد پر تقسیم کررہی ہے۔

 

معلوم ہوا ہے کہ بی جے پی حکومت کے دوران سابق سی ایم بسواراج بومائی نے حجاب پہننے پر پابندی لگا دی تھی۔ کرناٹک کی ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ اسلام میں حجاب پہننے کا کوئی لازمی اصول نہیں ہے۔ عدالت نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں یکساں لباس پہننا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button