نیشنل

ناگپور میں تیندوے کا حملہ 7 زخمی  علاقہ میں خوف و ہراس

ناگپور۔ ریاست مہاراشٹرا شہر ناگپور کے شیو نگر کے پاردی علاقہ میں چہارشنبہ کی صبح ایک تیندوا اچانک جنگل سے نکل کر آبادی میں داخل ہوگیا اور لوگوں پر حملہ کردیا۔ اس واقعے میں سات افراد زخمی ہوگئے۔

 

محکمۂ جنگلات کے عہدیداروں نے بتایا کہ تیندوا رہائشی علاقوں میں گھس آیا تھا جس کے بعد اس نے مقامی افراد پر حملہ کیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔

 

واقعہ کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ محکمۂ جنگلات کی ٹیمیں تیندوے کو قابو میں کرنے کے لیے موقع پر پہنچیں اور سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

 

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ بھی اسی علاقے میں ایک تیندوا پکڑا گیا تھا جس کے باعث مقامی باشندوں میں مزید تشویش بڑھ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button