نیشنل

مکان میں تندوے کے داخل ہونے سے سنسنی۔آندھرا پردیش میں واقعہ

حیدرآباد: ریاست آندھرا پردیش کے مشہور مذہبی مقام سری سیلم کے مضافاتی علاقے تیندوے کی آمد سے سنسنی پھیل گئی۔

 

جمعرات کی آدھی رات کے وقت پاتال گنگا کی سیڑھیوں کی جانب واقع ایک مکان کے احاطے میں ایک تندوا داخل ہوا۔ اس واقعے کی ویڈیو وہاں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہو گیا جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

 

مقامی افراد کے مطابق پاتال گنگا کی سیڑھیوں کے قریب ستیہ نارائن نامی شخص نے ٹین شیڈ کے ساتھ ایک مکان تعمیر کیا ہے۔

 

علاقے میں تیندوے کی نقل و حرکت کے پیش نظر احتیاطی تدبیر کے طور پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے تھے۔ ستیہ نارائن کے گھر میں تیندوے کے داخل ہونے کا یہ دوسرا موقع ہے۔

 

کرشنا ندی کا کنارہ اور جنگلاتی علاقہ ہونے کی وجہ سے یہاں تیندوے اکثر گھومتے رہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button