نواب ملک کے خلاف ابو عاصم اعظمی تقریبا 10ہزار ووٹوں سے آگے

ممبئی: ۔ سابق وزیر اور این سی پی لیڈر نواب ملک مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات میں سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم عاظمی سے 9,425 ووٹوں سے پیچھے ہیں۔ نواب ملک نے 2019 میں انوشکتی نگر حلقہ سے الیکشن جیتا تھا،
لیکن 2024 کے انتخابات میں انہوں نے منکھورد شیواجی نگر سے مقابلہ کیا۔نواب ملک کا مقابلہ سماجوادی پارٹی کے امیدوار اور ایم وی اے کے حمایت یافتہ موجودہ ایم ایل اے ابو عاصم عاظمی اور شیوسینا کے سریش پاٹل سے ہے۔ ابو عاصم عاظمی نے اس حلقے سے 2009، 2014 اور 2019 میں اسمبلی انتخابات جیتے ہیں۔
مہاراشٹرا میں حکمران اتحاد مہایوتی نے زبردست برتری قائم کرتے ہوئے 256نشستوں پر آگے چل رہی ہے جبکہ مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) صرف 56نشستوں پر محدود ہو گئی ہے۔
دیگر جماعتیں 12 نشستوں پر سبقت بنائے ہوئے ہیں۔ انتخابی منظرنامہ اب تقریباً واضح ہو چکا ہے اور این ڈی اے اتحاد کی زبردست جیت ممکن نظر آ رہی ہے۔