نیشنل

مہاراشٹرا۔ حاملہ خاتون کو لے جانے والی ایمبولینس کو لگی آگ آکسیجن سلنڈر دھماکہ سے پھٹ پڑا

ممبئی۔ ریاست مہاراشٹرا کے ضلع جلگاؤں میں ایک حاملہ خاتون اور اس کے ارکان خاندان چہارشنبہ کی شام رونما دلخراش حادثہ میں اس وقت محفوظ رہ گئے جب ایمبولینس کے انجن میں آگ لگ گئی اور چند منٹ بعد آکسیجن سلنڈر پھٹ گیا۔

 

اس حادثہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایمبولینس میں آگ لگی اور پھر زوردار دھماکہ ہوا اور شعلے کئی فٹ بلندی تک اٹھ رہے تھے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریب کے کچھ گھروں کی کھڑکیاں بھی ٹوٹ گئیں۔ فوری ملی جانکاری کے مطابق حاملہ خاتون کے اور اس کے ارکان خاندان کو لے گر سڑک سے گزرنے والے ایمبولینس ڈرائیور نے انجن سے دھواں نکلتے دیکھا اور فوراً ایمبولینس روک دی، وہ گاڑی سے اتر کر دور چلا گیا۔

 

اس کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے حاملہ خاتون اور اس کا خاندان بھی گاڑی سے اترگیا۔ ایمبولینس کے انجن میں اس وقت آگ بھڑک اٹھی جب سب لوگ باہر نکل چکے تھے، اس کے چند منٹ بعد ہی ایمبولینس میں رکھا آکسیجن سلنڈر دھماکے سے پھٹ پڑا۔ بروقت چوکسی کے نتیجے میں بڑا حادثہ ٹل گیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button