نیشنل

مہاراشٹرا کے بلدی انتخابات میں مجلس کے83 کونسلرس اور ایک بلدی چیئرمین کو ملی کامیابی

کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے مہاراشٹر کے بلدی انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ریاست کی سیاست میں اپنی مضبوط موجودگی درج کرا دی ہے۔ پارٹی نے اب 83 کارپوریٹرس اور کونسلرس نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ کرنجہ نگر پریشد میں مجلس کا چیئرمین بھی منتخب ہو گیا ہے۔

 

کرنجہ ںلدیہ میں مجلس کے امیدوار یوسف پُنجانی کو چیئرمین کے عہدہ پر کامیابی ملی ، جسے پارٹی کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

ضلع وار مجلس کی کامیاب کارپوریٹرس اور کونسلرس کی نشستیں

جلگاؤں – 04

بلڈھانہ – 13

دھولے – 01

عثمان آباد – 01

کامٹی – 02

بیڈ – 02

نانڈیڑ – 02

اکولا – 11

یوت مال – 07

کرنجہ – 17 نشستیں + چیئرمین

نندوربار – 04

اودگیر – 02

منگروپیر – 03

واشم – 05

امراوتی – 07

 

مجلس کی اس شاندار کارکردگی کو مہاراشٹر کی بلدیاتی سیاست میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس کے اثرات آئندہ سیاسی منظرنامے پر بھی مرتب ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button