نیشنل

مہاراشٹرا کے ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار کا طیارہ گر کر تباہ – جلسہ عام میں شرکت کے دوران بارامتی میں حادثہ

مہاراشٹر کے ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار کے سفر کے دوران اُن کا طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق بارامتی میں ایمرجنسی لینڈنگ کی کوشش کے دوران طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے فوراً بعد شدید آگ بھڑک اٹھی اور طیارہ جل کر خاکستر ہوگیا۔

 

قومی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس حادثے میں اجیت پوار سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کرکے علاج شروع کردیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر چند افراد کی ہلاکت کے شواہد بھی ملے ہیں، تاہم اُن کی شناخت ابھی ہونا باقی ہے۔

 

فی الحال موقع پر ریسکیو اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس اور دیگر حکام جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ اجیت پوار بارامتی میں ایک عوامی جلسہ میں شرکت کے لیے جا رہے تھے

 

، اسی دوران طیارے میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی، جس کے بعد ایمرجنسی لینڈنگ کی کوشش کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔اس حادثے سے متعلق مکمل تفصیلات کا ابھی انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button