نیشنل

مہارشٹرا انتخابات – مجلس کے دو امیدوار امتیاز جلیل اور فاروق مقبول کو سبقت

ممبئی _ مہارشٹرا اسمبلی انتخابات میں مجلس کے دو امیدوار فی الحال اگے چل رہے ہیں اورنگ آباد ایسٹ کے مجلسی امیدوار امتیاز جلیل 23549 ووٹوں کی اکثریت سے آگے چل رہے ہیں

 

اور مجلس کے ایک اور امیدوار فاروق مقبول جو شولاپور سٹی سنٹرل حلقہ سے مقابلہ کیا تھا دوسرے راونڈ میں 5 ہزار سے زائد ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں

 

مہارشٹرا اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے ابتدائی رجحانات سامنے ارہے ہیں جس میں مہارشٹرا میں ایک بار پھر بی جے پی اتحاد اقتدار میں آنے کے امکانات ہیں۔ بی جے پی اتحاد بڑی اکثریت کی طرف بڑھ رہی ہے۔ 288 رکنی اسمبلی کے نتائج شام تک نکل آئیں گے۔

 

بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے کو 147 نشستوں پر برتری حاصل ہے، جبکہ ایم وی اے اتحاد 84 نشستوں پر آگے ہے۔

 

مہاراشٹر اسمبلی میں کل 288 نشستیں ہیں، اور حکومت بنانے کے لیے 145 نشستیں جیتنی ضروری ہیں۔ کولابا حلقے میں بی جے پی کے امیدوار راہول نرویکر، بارامتی میں اجیت پوار، اور ورلی میں شیو سینا (یو بی ٹی) کے امیدوار آدتیہ ٹھاکرے آگے چل رہے ہیں۔ کوپری حلقے میں مہاراشٹر کے چیف منسٹر ایکناتھ شندے برتری رکھتے ہیں،

 

متعلقہ خبریں

Back to top button