نیشنل

مہاراشٹر حکومت کا بڑا اعلان، الیکٹرک گاڑیوں کو ٹول ٹیکس سے استثنیٰ

مہاراشٹر حکومت کا بڑا اعلان، برقی گاڑیوں کو ٹول ٹیکس سے استثنیٰ

 

ممبئی، 22 اگست (اردولیکس ڈیسک) : مہاراشٹر حکومت نے ریاست بھر کے گاڑی چلانے والوں کے لیے خوشخبری سنائی ہے۔ ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پرتاپ سرنائیک نے اعلان کیا کہ اب ریاست کی اہم شاہراہوں اور ایکسپریس ویز پر الیکٹرک گاڑیوں (Electric Vehicles) کو ٹول ٹیکس سے مکمل طور پر استثنیٰ دیا جائے گا۔ یہ فیصلہ 22 اگست سے نافذ ہوچکا ہے۔

 

اعلان کے مطابق ممبئی-پونے ایکسپریس وے، اٹل سیٹو برج، سمردھی مہا مارگ سمیت دیگر کلیدی سڑکوں پر ای-کاروں اور الیکٹرک بسوں کو ٹول ٹیکس ادا نہیں کرنا پڑے گا۔

 

وزیر نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ خاص طور پر دہلی اور ممبئی جیسے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ حکومت کو اُمید ہے کہ اس اسکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ لوگ برقی گاڑیاں خریدنے کی طرف راغب ہوں گے جس سے آلودگی میں کمی آئے گی۔

 

حکومت کے اس فیصلے پر گاڑی مالکان نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سے نہ صرف اخراجات میں کمی ہوگی بلکہ ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو بھی فروغ ملے گا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button