نیشنل
کون بنے گا کروڑ پتی،یو ٹیوب سے جنرل نالج۔ مہاراشٹرا کے کسان نے جیتے 50 لاکھ

ممبئی ۔ بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کی میزبانی میں پیش کیے جانے والے شو "کون بنے گا کروڑ پتی (KBC)” میں مہاراشٹرا کے ضلع چھترپتی شمباجی نگر سے تعلق رکھنے والے ایک کسان نے 50 لاکھ روپے جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔
ضلع کے بالانگر گاؤں سے تعلق رکھنے والے کائلش کنتے واڑ نے مالی حالات کے باعث صرف 12ویں جماعت تک تعلیم حاصل کی۔ وہ اپنے والد کے ساتھ مل کر کھیتی باڑی کرتے ہیں تاکہ روزگار کما سکیں۔ انہوں نے آن لائن ویڈیوز دیکھ کر جنرل نالج اور دیگر موضوعات پر معلومات حاصل کیں
جس کی بدولت انہیں KBC میں حصہ لینے کا موقع ملا۔کائلش نے بتایا کہ وہ KBC میں جیتی گئی رقم اپنے بچوں کی تعلیم اور کاروبار شروع کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔