نیشنل
مالیگاوں سنٹرل حلقہ سے مجلس کے امیدوار مفتی محمد اسماعیل پیچھے

ممبئی : مہارشٹرا کے مالیگاوں سنٹرل حلقہ سے مجلس کے موجودہ رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل عبد الخالق ساتویں راونڈ میں 16 ہزار سے زائد ووٹوں سے پیچھے چل رہے ہیں
اس حلقہ سے آصف شیخ رشید آگے چل رہے ہیں جو انڈین سیکولر لارجس پارٹی آف مہارشٹرا نامی پارٹی سے مقابلہ کررہے ہیں سات راونڈ مکمل ہونے کے بعد آصف شیخ نے 40ہزار سے زائد ووٹوں کو حاصل کیا ۔
مجلس کے دو امیدوار فی الحال اگے چل رہے ہیں اورنگ آباد ایسٹ کے مجلسی امیدوار امتیاز جلیل 23549 ووٹوں کی اکثریت سے آگے چل رہے ہیں
اور مجلس کے ایک اور امیدوار فاروق مقبول جو شولاپور سٹی سنٹرل حلقہ سے مقابلہ کیا تھا دوسرے راونڈ میں 5 ہزار سے زائد ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں