ایجوکیشن

ریاض میں NEET کا تمثیلی امتحان

حیدرآباد – کے این واصف

انڈین فورم فار ایجوکیشن (IEF) ریاض نے حسب سابق NEET کے تمثیلی امتحان کا اہتمام کیا۔ یہ امتحان الیاسمین انٹرنیشنل اسکول ریاض میں منعقد ہوا۔ گزشتہ سال بھی فورم نے اس امتحان اہتمام کیا تھا جس کو طلباء اور اولیا کرام نے بے حد سراہا تھا۔ سال گزشتہ کی طرح اس سال بھی تمثیلی امتحان پر طلباء کا جوش و خروش دیکھا گیا۔ منتظمین کے مطابق ریاض، القسیم، دمام اور جبیل سے تعلق رکھنے والے ۱۱۰ طلباء و طالبات نے اس امتحان میں شرکت کی۔ اس سے انھیں اصل امتحان کا سامنا کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔

فورم کے صدر ڈاکٹر دلشاد احمد اور ان کی ٹیم نے امتحان کے انعقاد کی تیاری میں شبانہ روز محنت کی اور اس کا انعقاد ہوبہو اصل امتحان کے انداز مین منعقد کیا۔ ماہ رمضان کی مصروفیت اور عید کی چھٹیون کے آرام کو قربان کرکے پروفیسر نثار صدیقی، پروفیسر جہانگیر اور جاوید نے امتحانی پرچے تیار کئے۔

فورم کے صدر ڈاکٹر دلشاد احمد اور ان کے رفقاء سلمان خالد، وصی احمد، فیروز خاں، ارشد جاوید، شہزاد صمدانی اور شہزاد خاں نے تمام انتظامات مین عملی کردار ادا کرتے ہوئے امتحان کے انعقاد کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ بتایا گیا کہ نتائج کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

صدر ڈاکٹر دلشاد احمد نے امتحان کے انعقاد میں تعاون کرنے والے اسپانسرز “الکبیر” المراعی”کمپنی اور لولو ہائپر مارکٹ کا شکریہ ادا کیا۔ انھون نے پرنسپل الیاسمین انٹرنیشنل اسکول ڈاکٹر شوکت پرویز کے تعاون کی خصوصی طور پر ستائش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button