ممتا بنرجی کے پاس ہے کتنی دولت اور سونا۔ حلف نامہ میں انکشاف

نئی دہلی: چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے نے 2026 کے اسمبلی انتخابات کے لیے نامزدگی داخل کر دی ہے۔ وہ بھوانی پور اسمبلی حلقے سے انتخاب میں حصہ لے رہی ہیں۔ الیکشن کمیشن کو دیے گئے
حلف نامے میں ممتا بنرجی نے اپنی جائیداد اور دولت سے متعلق تمام معلومات فراہم کی ہیں۔انتخابی حلف نامے کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں میں وزیراعلیٰ کی مجموعی دولت میں کمی آئی ہے۔ ممتا بنرجی کو سادہ طرزِ زندگی کے
لیے جانا جاتا ہے۔ آئیے ان کی جملہ دولت، بینک بیلنس اور دیگر تفصیلات پر نظر ڈالتے ہیں۔ممتا بنرجی کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق، ان کے کل منقولہ اثاثے 15.37 لاکھ روپے ہیں۔ 2021 کے اسمبلی انتخابات میں
انہوں نے 16.72 لاکھ روپے ظاہر کیے تھے۔ اس طرح گزشتہ 5 سالوں میں ان کی دولت میں تقریباً 1.3 لاکھ روپے کی کمی آئی ہے۔ان کی دولت کا سب سے بڑا حصہ بینک اکاؤنٹس میں موجود ہے۔ مختلف بینک اکاؤنٹس میں
مجموعی طور پر 12 لاکھ 76 ہزار روپے سے زائد رقم جمع ہے۔انہوں نے اپنے پاس 9.75 گرام سونا بھی ظاہر کیا ہے جس کی مالیت تقریباً 1,45,000 روپے ہے۔



