نیشنل

تلگو اداکارہ کو فیس بک پر گندے پیغامات بھیجنے والا نوجوان بنگلور میں گرفتار

نئی دہلی: فیس بُک کے ذریعے ایک نوجوان کی جانب سے ہراسانی کا نشانہ بننے پر کنڑ اور تلگو سیریل کی 41 سالہ اداکارہ نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔ اس سلسلے میں بنگلورو کے انّاپورنیشوری نگر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس

 

 

کے مطابق نوین نامی ایک شخص نے اداکارہ کو فیس بُک پر فرینڈ ریکویسٹ بھیجی۔ اداکارہ نے وہ ریکویسٹ مسترد کر دی جس کے بعد نوین نے اسے جنسی طور پر ہراساں کرنا شروع کر دیا۔وہ بار بار فحش اور غیر شائستہ پیغامات بھیجنے

 

 

لگا جس پر اداکارہ نے اسے بلاک کر دیا لیکن اس کے باوجود وہ نئے فرضی اکاؤنٹس (فیک اکاؤنٹس) بنا کر ان سے پیغامات بھیجتا رہا۔اداکارہ نے اپنی شکایت میں کہا کہ بلاک کرنے کے باوجود ہراسانی بند نہیں ہوئی اور ملزم کے پیغامات نے انہیں

 

 

ذہنی طور پر سخت تکلیف میں مبتلا کر دیا۔پولیس نے شکایت کی بنیاد پر ملزم کی شناخت کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button