نیشنل

گھر سے بھاگنے والی لڑکی کو عاشق نے دیا دھوکہ‌۔ مجبوری میں لڑکی نے دوسرے شخص سے کرلی شادی

نئی دہلی: عاشق سے شادی کی غرض سے گھر سے بھاگنے والی لڑکی آخرکار ایک اور شخص سے شادی کر کے گھر واپس لوٹ آئی۔ یہ انوکھا واقعہ مدھیہ پردیش کے اندور شہر میں پیش آیا۔

 

 

تفصیلات کے مطابق اندور کے ایم آئی جی پولیس اسٹیشن کے حدود میں رہنے والی لڑکی شرَدھا تیواری نامی نوجوان لڑکی اپنے عاشق سارتھکسے شادی کرنے کے ارادے سے گھر سے فرار ہوگئی۔ وہ سیدھا ریلوے اسٹیشن پہنچی لیکن وہاں سارتھک نظر نہیں آیا۔

 

کچھ دیر بعد سارتھک نے فون پر اسے صاف کہہ دیا کہ وہ شادی نہیں کرنا چاہتا۔ اس انکار سے دل برداشتہ ہوکر شرَدھا نے گھر واپس جانے کے بجائے ریل میں سوار ہو کر روانہ ہوگئی اور بے مقصد سفر کرتے ہوئے رتلام اسٹیشن پر اُتر گئی۔وہاں اس کی ملاقات کرن دیپ نامی شخص سے ہوئی جو اندور میں اُس کالج کا الیکٹریشن تھا

 

 

جہاں شرَدھا تعلیم حاصل کرتی تھی۔ کرن نے جب اس کی حالت اور وجہ پوچھی تو شرَدھا نے ساری کہانی سنائی۔کرن نے اُسے سمجھا کر گھر لوٹنے کا مشورہ دیا لیکن شرَدھا نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ گھر چھوڑ کر صرف شادی کے لیے نکلی ہے اور اگر شادی نہ ہو پائی تو وہ زندہ نہیں رہ سکتی۔

 

 

کرن نے اسے کافی سمجھانے کی کوشش کی لیکن جب شرَدھا کا ارادہ نہ بدلا تو اُس نے خود ہی شادی کی پیشکش کی۔ شرَدھا نے رضا مندی ظاہر کی اور دونوں نے شادی کر کے گھر کا رُخ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button