نیشنل

منی پورتشدد معاملہ:پارلیمنٹ میں دوسرے دن بھی اپوزیشن کا احتجاج

نئی دہلی: منی پور تشدد کے معاملہ پر آج پھر پارلیمنٹ میں زبردست ہنگامہ ہوا۔ اپوزیشن جماعتوں نے لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں زبردست احتجاج کیا اور نعرے لگائے۔ اس صورتحال کے درمیان لوک سبھا کی کاروائی کو پیر تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔ پارلیمنٹ میں ہنگامہ کی وجہ سے کل منی پور تشدد اور مرکز کے آرڈیننس پرمباحث نہیں ہوسکے آج بھی وہی صورتحال دیکھی گئی۔

 

 

 

منی پور تشدد پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کے بارے میں لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ نعرے لگانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ دوسری جانب وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منی پور تشدد پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کے تعلق سے کہا کہ کچھ پارٹیاں بحث نہیں ہونے دینا چاہتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں بحث سے بھاگ رہی ہے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ منی پور کے معاملے پر بحث ہو۔

متعلقہ خبریں

Back to top button