نیشنل
وشوا ہندو پریشد کی دھمکی کے بعد دہلی میں منورفاروقی کا شو منسوخ

نئی دہلی: وشوا ہندو پریشد کی دھمکی کے بعد دہلی میں منورفاروقی کے پروگرام کی اجازت نہِیں دی گئی۔ پولیس نے اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کی دہلی میں پرفارم کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے،ان کا شو 28 اگست 2022 کو دہلی کے سیوک سینٹر میں منعقد ہونے والاتھا۔ دراصل وشو ہندو پریشد نے دہلی پولیس کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے منور کا شو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر یہ شو ہوتا ہے تو وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے ارکان احتجاج کریں گے۔