نیشنل

ماونواز کی سرکردہ خاتون لیڈر کلپنا خودسپرد

حیدرآباد: ملک کی سب سے زیادہ مطلوبہ ماؤو نواز پارٹی کی سینٹرل کمیٹی رکن کلپنا عرف سجاتا اکا نے تلنگانہ پولیس کے آگے ہتھیار ڈال دیے۔ وہ گدوال سے تعلق رکھتی ہیں اور فی الحال پارٹی کی واحد خاتون قائد کی حیثیت رکھتی تھیں۔

 

سجاتا اکا ماؤ نواز پارٹی کے سرکردہ لیڈر "کشنی” کی اہلیہ ہیں، جو 2011 میں مغربی بنگال میں انکاؤنٹر کے دوران ہلاک ہو گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق وہ چھتیس گڑھ ساوتھ سب زونل بیورو کی انچارج بھی رہی ہیں۔

 

ان پر مجموعی طور پر 106 مقدمات درج ہیں اور پولیس نے ان کے سر پر ایک کروڑ روپے کا انعام مقرر کیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ ان کے ساتھ مزید کچھ ماؤ نوازوں نے بھی پولیس کے سامنے ہتھیار ڈالے ہیں۔

 

اس سلسلے میں آج ڈی جی پی جیتندر میڈیا کو تفصیلات سے واقف کروائیں گے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button