ماؤ نوازوں کے اہم لیڈرس ہڈما اور اس کی بیوی سمیت 6 ماوسٹ ہلاک
ماؤ نوازوں کے اہم لیڈرس ہڈما اور اس کی بیوی سمیت 6 ماوسٹ ہلاک
آندھراپردیش کے الوری سیتارام راجو ضلع میں ہونے والی پولیس–ماؤ نواز جھڑپ میں ماؤ نواز تنظیم کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں تنظیم کا سرکردہ رہنما ہڈما اور اس کی اہلیہ ہیمہ شامل ہیں، جب کہ اطلاعات کے مطابق ایک اور اہم رہنما آزاد بھی فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا ہے۔
اے پی ڈی جی پی ہریش کمار گپتا کے مطابق، فائرنگ کا یہ سلسلہ منگل کی صبح 6 بجے سے 7 بجے کے درمیان پیش آیا۔ پولیس کی جانب سے جاری کردہ ابتدائی معلومات کے مطابق، اس مقابلے میں چھ ماؤ نواز ہلاک ہوئے جن میں ہڈما کی موجودگی کی باضابطہ تصدیق کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق ہڈما کے سر پر ایک کروڑ روپے سے زائد انعام مقرر تھا، جب کہ اس کی اہلیہ ہیمہ پر 50 لاکھ روپے سے زیادہ کا انعام رکھا گیا تھا۔
پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا ہے، جبکہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جھڑپ کے مقام کے اطراف مزید ماؤ نواز موجود ہوسکتے ہیں۔



