نیشنل

پٹرول اور ڈیزل کے بعد گیس سلنڈر کی قیمت میں بھاری اضافہ

مودی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کے کچھ دیر بعد ہی ایل پی جی گیس سلنڈر  کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ کر دیا  ہے،

 

جو کہ اُجوالا (پی ایم یو وائی) اور غیر اُجوالا صارفین دونوں پر لاگو ہوگا، یہ اعلان مرکزی وزیرِ پیٹرولیم ہردیپ سنگھ پوری نے پیر کے روز کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ پی ایم یو وائی مستفیدین کے لیے سلنڈر کی قیمت 500 روپے سے بڑھ کر 550 روپے ہو جائے گی، جب کہ دیگر صارفین کے لیے یہ قیمت 803 روپے سے بڑھ کر 853 روپے ہو جائے گی۔”

 

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ یہ اضافہ ہر دو سے تین ہفتوں میں نظرثانی کے تابع ہوگا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ حالیہ ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ پٹرول اور ڈیزل پر صارفین پر بوجھ ڈالنے کے لئے نہیں بلکہ تیل مارکیٹنگ کمپنیوں کو سبسڈی والی گیس کی قیمتوں سے ہونے والے 43,000 کروڑ روپے کے نقصان کی تلافی کے لیے کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button