نیشنل

مہاراشٹرا کے تھانے ضلع میں چار سالہ دو بچیوں کے ساتھ اسکول میں جنسی زیادتی کا واقعہ _ سینکڑوں سرپرستوں کا ریلوے اسٹیشن پر احتجاج

ممبئی _ 20 اگست ( اردولیکس ڈیسک) مہاراشٹر کے تھانے ضلع کے ایک اسکول میں دو چار سالہ بچیوں کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے واقعہ کے خلاف سینکڑوں مشتعل والدین اور مقامی لوگوں نے کی صبح 8 بجے کے قریب بدلا پور ریلوے اسٹیشن پر پٹریوں پر آگئے اور ٹرینوں کا راستہ روک دیا۔

 

مشتعل اسکولی بچوں کے والدین نے منگل کی صبح سے ہی مقامی ریلوے اسٹیشن پر احتجاج کرتے ہوئے ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ تھانے ضلع کے بدلاپور میں اسکول کی انتظامیہ نے دو لڑکیوں کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے معاملے میں اس کے پرنسپل اور دو عملے کو معطل کر دیا ہے۔

 

احتجاج کے باعث صبح آٹھ بجے سے اپ اور ڈاؤن روٹس پر ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، 17 اگست کو تھانے پولیس نے کنڈرگارڈن میں پڑھنے والی دو لڑکیوں کے ساتھ مبینہ طور پر بدسلوکی کے الزام میں اسکول کے ایک اسکول اٹینڈنٹ کو گرفتار کیا۔

 

احتجاج کے درمیان، مہاراشٹر کے چیف منسٹر ایکناتھ شندے نے کہا کہ انہوں نے بدلا پور میں ہونے والے واقعہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے۔ اس معاملے میں ایک ایس آئی ٹی پہلے ہی تشکیل دی گئی ہے اور ہم اس اسکول کے خلاف بھی کارروائی کرنے جا رہے ہیں جہاں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ ہم اس معاملے کو تیزی سے ٹریک کرنے کے عمل میں ہیں، اور اگر کوئی قصوروار پایا گیا تو کسی کو بخشا نہیں جائے گا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button