نیشنل
مبلغ اسلام مولانا کلیم صدیقی اور عمر گوتم سمیت 14 افراد تبدیلی مذہب کے کیس میں قصور وار قرار _ چہارشنبہ کو عدالت کرے گی سزا کا اعلان

لکھنو _ 10 ستمبر ( اردولیکس ڈیسک) تبدیلی مذہب کے کیس میں داعی اسلام مولانا کلیم صدیقی ، گوتم عمر سمیت 14 افراد کو لکھنو کی این آئی اے عدالت نے قصور وار قرار دے دیا۔ان تمام پر فرد جرم عائد کیا گیا ہے
مولانا کلیم صدیقی سمیت ان کے تمام ساتھیوں کو تحویل میں لیکر جیل بھیج دیا گیا ہے کل چہارشنبہ کو عدالت ان پر سزا کو متعین کرے گی ۔ایڈوکیٹ شاہد ندیم کے مطابق مولانا پر جو مقدمات درج کئے گئے ہیں ان میں زیادہ سے زیادہ سزا عمر قید اور کم سے کم سزا 10 سال کی ہوگی ۔
واضح رہے کہ 3 مئی 2023 کو مبلغ اسلام مولانا کلیم صدیقی ڈیڑھ سال بعد جیل سے رہا ہوئے تھے ۔اترپردیش کی اے ٹی ایس نے مولانا کلیم صدیق کو جبری تبدیلی مذہب کے الزام میں میرٹھ سے ستمبر 2021 کو گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف مختلف سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرتے ہوئے جیل بھیج دیا تھا