نیشنل

حجاب اتارنے سے انکار پر مہندی آرٹسٹوں کی توہین – ہزاری باغ کے ہوٹل میں مسلمانوں سے نفرت کا بدترین واقعہ 

حجاب اتارنے سے انکار پر مہندی آرٹسٹوں کی توہین! ہزاری باغ کے ہوٹل میں مسلمانوں سے نفرت کا بدترین واقعہ

 

جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں ایک ایسا واقعہ سامنے آیا ہے جس نے  مسلمانوں میں شدید تشویش اور بحث کو جنم دے دیا ہے۔ مہندی آرٹسٹ عالیہ احمد اور ان کی ساتھیوں کے ساتھ ایک ہوٹل میں مبینہ طور پر نامناسب برتاؤ کئے جانے کی خبر سامنے آئی ہے۔

 

اطلاعات کے مطابق مہندی آرٹسٹوں کی یہ ٹیم دہلی سے آئے ایک ہندو خاندان کے پروگرام میں مہندی لگانے کے لیے ہوٹل پہنچی تھی۔ تاہم کام شروع ہونے سے پہلے ہی ان سے حجاب اتارنے کا مطالبہ کیا گیا جس پر ماحول کشیدہ ہو گیا

 

ذرائع کے مطابق عالیہ احمد اور ان کی ساتھیوں نے اپنے مذہبی عقیدے کا حوالہ دیتے ہوئے حجاب اتارنے سے صاف انکار کر دیا۔اور مہندی کے پروگرام کو منسوخ کردیا .اس انکار کے بعد مبینہ طور پر ان کے ساتھ توہین آمیز رویہ اختیار کیا گیا اور انہیں اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔

 

واقعہ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اس معاملے پر تیز بحث شروع ہو گئی ہے اور مختلف سماجی حلقوں کی جانب سے اس کی غیر جانبدارانہ جانچ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button