نیشنل

کولکتہ میں میسی کا دورہ، مگر اسٹیڈیم میں احتجاج اور ہنگامہ

کولکتہ کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں ہفتہ کو اس وقت اچانک شدید گڑبڑ مچ گئی جب ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار لیونل میسی نے میچ کھیلے بغیر ہی وہاں سے چلے گئے ۔جس پر ان کے شائقین مشتعل ہوگئے۔

 

نمائشی میچ میں میسی کے کھیلنے کی امید لئے ہزاروں مداح اسٹیڈیم پہنچے تھے، لیکن میسی کے میچ کھیلے بغیر ہی اسٹیڈیم سے روانہ ہونے پر شائقین میں غم و غصہ بھڑک اٹھا۔

 

برہم مداحوں نے اسٹیڈیم میں پلیکسی بورڈ پھاڑ ڈالے اور میدان میں کرسیاں اور بوتلیں اچھال دیں، جبکہ بعض افراد نے بیریکیڈس توڑ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔ اس دوران اسٹیڈیم میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا اور حالات قابو سے باہر ہوتے نظر آئے۔

 

اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے حالات کو قابو میں کیا اور اسٹیڈیم کے اطراف سیکورٹی مزید سخت کردی۔

 

واضح رہے کہ لیونل میسی بھارت کے دورے پر ہیں اور آج صبح کولکتہ پہنچے تھے۔ انہوں نے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کی، جبکہ اعلان کے مطابق انہیں ایک نمائشی میچ میں حصہ لینا تھا۔ تاہم میسی کے میچ نہ کھیلنے پر شائقین کو شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا، جو بعد میں احتجاج اور ہنگامے میں بدل گئی۔

 

اس واقعہ سے متعلق ویڈیوز اس وقت سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button