نیشنل

مائیکروسافٹ کا ونڈوز سسٹم فیل — ملک بھر کے ایئرپورٹس مفلوج، شمس آباد ایئرپورٹ میں درجنوں پروازیں منسوخ

ہندوستان کے کئی ایرپورٹس پر مائیکرو سافٹ ونڈوز آئی ٹی سسٹمس میں اچانک تکنیکی خرابی کے باعث چیک اِن اور بورڈنگ خدمات ٹھپ ہوگئیں جس سے فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہوا

 

۔حیدراباد کے شمس آباد ایئرپورٹ پر صورتحال سنگین رہی۔ چہارشنبہ کے روز یہاں سے روانہ ہونے والی 7 پروازیں اور آنے والی 12 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ کئی پروازیں شدید تاخیر کا شکار ہوئیں۔ دہلی، مدورائی، بنگلورو، گوا، کولکاتہ اور بھوبنیشور جانے والی پروازیں بھی متاثر ہوئیں

 

۔آئی ٹی خرابی کے باعث چیک اِن و بورڈنگ کا عمل مینوئل طریقے سے انجام دیا جا رہا ہے جس سے مسافروں کو سخت مشکلات اور طویل قطاروں کا سامنا ہے، خاص طور پر شبرمالا جانے والے یاتری متاثر ہوئے۔

 

ایئرپورٹ حکام نے مشورہ دیا ہے کہ مسافر سفر سے پہلے ایئرلائن سے اپنی فلائٹ اسٹیٹس کی تصدیق ضرور کر لیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button