“اپنے کام سے کام رکھو” فلم اداکار کمل ہاسن کی ڈونالڈ ٹرمپ کو نصیحت

نئی دہلی: نامور فلم اداکار اور سیاستدان کمل ہاسن نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا پر ایک اوپن لیٹر لکھ کر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نصیحت دی ہے۔ دراصل اداکار کا یہ بیان امریکہ کی طرف سے آئے ایک بیان کے جواب میں سامنے آیا ہے۔
حال ہی میں امریکہ کے وزیر فینانس نے کہا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کی وجہ سے دنیا بھر میں تیل کی سپلائی چین متاثر ہوئی ہے۔ اسی کے بعد امریکہ نے بھارت کو روس سے تیل خریدنے کی اجازت دی۔اس بیان کے بعد کمل ہاسن نے اپنے اوپن لیٹر میں لکھا کہ
بھارت کسی دوسرے ملک سے احکامات نہیں لیتا اس لیے آپ اپنے کام سے کام رکھیں۔ راجیہ سبھا کے رکن اور Makkal Needhi Maiam کے قائد کمل ہاسن نے ایکس (X) پر لکھا “محترم صدر صاحب ہم بھارت کے لوگ ایک آزاد اور خودمختار ملک کے شہری ہیں۔ اب ہم کسی دوسرے ملک سے حکم نہیں لیتے۔
براہِ کرم اپنے کام سے کام رکھیں۔”اس کے بعد انہوں نے مزید لکھا کہ ممالک کے درمیان باہمی احترام ہی دنیا میں امن برقرار رکھنے کا بہترین طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آپ کے ملک اور وہاں کے عوام کے لیے امن اور ترقی کی دعا کرتے ہیں۔
واضح ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے کہا تھا مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کی وجہ سے صورتحال کافی سنگین ہو گئی ہے۔ ایران نے آبنائے ہرمز کو بند کر دیا ہے جہاں سے دنیا کی تقریباً 20 فیصد تیل کی سپلائی ہوتی ہے۔ اس وجہ سے بھارت میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ تھا
تاہم اسی دوران بھارت کو 3 اپریل تک روس سے خام تیل خریدنے کی عارضی اجازت دے دی گئی۔اس حوالے سے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا تھا کہ صدر ٹرمپ کے توانائی منصوبے کے تحت یہ عارضی قدم اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ
بھارت امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی سپلائی کو مستحکم رکھنے کے لیے یہ رعایت دی گئی ہے۔



