نیشنل
احمداباد طیارہ حادثہ میں کرشماتی طور پر ایک شخص زندہ بچ گیا

گجرات کے احمد آباد میں پیش آئے المناک فضائی حادثے میں جہاں 242 افراد میں 241 کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے، وہیں ایک شخص معجزاتیطور پر زندہ بچ گیا۔اور اس حادثہ میں وہ معمولی زخمی ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 38 سالہ رمیش وشوا کمار نامی شخص زندہ بچ گیا ہے ۔ وہ بوئنگ 787 ڈریم لائنر میں 11A سیٹ پر بیٹھا ہوا تھا ۔ حادثے کے بعد انہیں زخمی حالت میں ہاسپٹل منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق رمیش وشوا کمار ایمرجنسی ایگزٹ کے راستے سے طیارے سے کود پڑا، جس کے باعث وہ بچ نکلا۔ اس کا ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں رمیش کو ایمبولینس کی طرف چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس واقعے نے جہاں ہر طرف غم کی لہر دوڑا دی ہے، وہیں رمیش کی زندگی بچ جانا لوگوں کے لیے حیرت اور اُمید کا باعث بن رہا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔