نیشنل

جھارکھنڈ میں ہجومی تشدد پپو انصاری نامی شخص کی موت

نئی دہلی: جھارکھنڈ کے گوڈا ضلع میں 8 جنوری کو مویشی چوری کے شبہ میں ایک 45 سالہ مسلم شخص کو نامعلوم افراد کے ایک گروپ نے مبینہ طور پر پیٹ-پیٹ کر ہلاک کر دیا۔

 

ارکان خاندان کا الزام ہے کہ انہیں ان کے مذہب کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا۔ذرائع کے مطابق پوڑیاہاٹ پولیس اسٹیشن کے تحت مٹیانی گاؤں میں پیش آیا۔ مقتول کی شناخت پپو انصاری کے نام سے ہوئی ہے جو پتھرگاما پولیس اسٹیشن کے تحت رانی پور گاؤں کا رہنے والا تھا۔

 

ان پرمویشی چوری کا الزام لگانے کے بعد لوگوں کے ایک گروپ نےانہیں پیٹ-پیٹ کر مار ڈالا۔، پپو انصاری بہار کے بانکا ضلع کے شیام بازار مویشی ہاٹ سے واپس آ رہے تھے جب یہ واقعہ سگابتھان علاقے میں مٹیانی فٹ بال گراؤنڈ کے قریب پیش آیا۔

 

ان کی اہلیہ عائشہ بیگم کی شکایت پر 8 جنوری کو پوڑیاہاٹ پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر کے مطابق نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی روکی اور ان سے پوچھ گچھ شروع کی۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے ‘انہوں نے ان کا نام پوچھا اور پھر حملہ کر دیا ۔

 

بتایا گیا کہ حملہ آوروں نے کلہاڑی، درانتی اور تیرجیسے تیز دھار ہتھیاروں کا استعمال کیا، موقع پر ہی ان کوہلاک کر دیا اور نعش کو پاس کے ایک کھیت میں پھینک دیا۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button